ممبئی : بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے سرکاری اسکول کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک بندر اسکول کے اندر گھس گیا اور پرنسپل کی کرسی پر چڑھ کے بیٹھ گیا۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں بندر اسکول پرنسپل کی کرسی پر بیٹھا کھیلنے میں مصروف ہے اور اساتذہ ڈرتے ہوئے اسے بھگانے کی کوشش کررہے ہیں۔
بندر پرنسپل کی کرسی پر بیٹھ کر کرسی کا پلاسٹک اکھاڑتا رہا اور کبھی اس پلاسٹک کے اندر چھپنے کی کوشش کی۔
بعد ازاں ایک خاتون ٹیچر بندر کو بھگانے میں کامیاب ہوگئیں