کابینہ اجلاس میں آج منی بجٹ پیش کیا جائے گا

اسلام آباد:‌وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں آج منی بجٹ پیش کیا جائے گا۔
وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہناہےکہ کابینہ کی منظوری کے بعد منی بجٹ بدھ کو ایوان میں منظوری کے لیے پیش کیاجائےگا۔
فوادچوہدری نے کہاکہ بجٹ منظوری کے وقت اپوزیشن شور مچانا شروع کردیتی ہے۔اہم قانون سازی کے وقت بھی اپوزیشن والے اپنا چورن بیچنا شروع کردیتےہیں۔
انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت زرداری اور نوازشریف کے پیدا کردہ مسائل کی وجہ سے آئی ایم ایف کے پاس گئی۔ اس وقت دنیا مہنگائی کی لپیٹ میں ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آج سیاسی معاشی اور کورونا وائرس کی صورتحال پر غور ہوگا۔
وفاقی کابینہ میں پہلی نیشنل سیکیورٹی پالیسی پیش کی جائے گی۔کابینہ کو ای وی ایم اور آئی ووٹنگ کی پیش رفت پر بریفنگ دی جائے گی۔
وفاقی کابینہ 18 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔کابینہ میں ہاوس بلڈنگ فنانس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔
ایس ای سی پی کے چیئرمین اور ممبر کے استعفی اور نئے ممبر کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔مانیٹری اینڈ فیسیکل پالیسیز کوآرڈینیشن بورڈ میں نامور اکنامسٹ کی نامزدگی کی منظوری دی جائے گی۔
انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن ایکٹ کی اصولی منظوری کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔ ساجد مجید چوہدری کے کیس میں انکوائری کمیشن بنانے کی کابینہ منظوری دے گی۔
کابینہ اجلاس میں پیمرا کے فل ایگزیکٹو ممبر کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مشترکہ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کی منظوری کابینہ ایجنڈے کا حصہ ہے۔
گندھارا ہیریٹیجک کلچر سنٹر اور سیٹیزن کلب کے اشتراک سے سی ڈی اے کے پراجیکٹ کے پلان کی منظوری دی جائے گی۔میری ٹائم افئیر کے گوادر میں پلانٹ کےعملدرآمد کی ایک پوسٹ آفیشو منظوری دی جائے گی۔
نیشنل میڈیکل اتھارٹی کے ایگزیکٹو ممبر کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔ادویات کی تیاری میں تبدیلی کی سفارشات کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔
کیوبا کو کورونا سے نمٹنے کےلئے پاکستان کے تعاون کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہے۔پاکستان پلاننگ اینڈ مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ بل بھی منظوری کےلئے کابینہ میں پیش ہوگا۔

The mini budget will be presented in the cabinet meeting today.