اسلام آباد: محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
نئے اسلامی سال 1444 ہجری کے پہلے مہینے محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوگا جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے شہروں میں منعقد ہوں گے۔ علاوہ ازیں وزارت مذہبی امور کے دفاتر کوہسار کمپلیکس میں اسلام آباد زونل کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کی زونل کمیٹی کا اجلاس ایوان اوقاف لاہورمیں ہوگا جب کہ نئے اسلامی سال 1444 ہجری کے آغاز کا شرعی اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔