دو بھائیوں کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

لاہور: رائیونڈ میں 30 روپے کے معمولی تنازع پر دو سگے بھائیوں کے بہیمانہ قتل میں ملوث 2 مرکزی ملزم اپنے انجام کو پہنچ گئے۔
پولیس زیر حراست ملزمان کو نشان دہی کے لیے رائیونڈ لے جارہی تھی، جہاں ملزمان کے ساتھیوں نے اچانک پولیس ٹیم پر حملہ کردیا اور ملزمان کو چھڑانے کی کوشش کی۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق حملے کے دوران فائرنگ سے زیر حراست دو مرکزی ملزمان اویس اور شہزاد موقع پر ہلاک ہوگئے۔
فائرنگ ملزم توقیر اور اس کے دیگر ساتھیوں کی جانب سے کی گئی، جو موقع سے فرار ہوگئے۔
سی سی ڈی چوہنگ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
ہلاک ملزمان نے چند روز قبل معمولی تنازع پر دو سگے بھائیوں کو بدترین تشدد کے بعد قتل کردیا تھا۔ تنازع صرف 30 روپے کا تھا، جو بعد میں جان لیوا ثابت ہوا۔

His AccomplicesKillersLahoreShot DeadTorturing and Killing Two Brothers