اس سال کا آخری سورج گرہن آج پاکستان میں بھی دیکھا جاسکے گا

کراچی: آج وطن عزیز کے مختلف شہروں سمیت دیگر ممالک میں امسال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن دیکھا جائے گا۔
ماہرین کی جانب سے شہریوں کو گرہن کے وقت سورج کی جانب براہ راست دیکھنے سے خبردار کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ سورج گرہن کا دورانیہ قریباً 2 بجے دوپہر شروع ہوگا اور شام قریباً 6 بجے ختم ہوجائے گا۔
کراچی میں سورج گرہن 3 بج کر 57 منٹ پر شروع ہوگا اور 5 بج کر 56 منٹ اس کا اختتامی وقت ہوگا جب کہ 5 بج کر ایک منٹ پر کراچی میں سورج گرہن اپنے جوبن پر ہوگا۔ اسلام آباد میں سورج گرہن 3 بج کر 43 منٹ پر شروع ہوکر 5 بج کر 22 منٹ پر ختم ہوگا۔
لاہور میں سورج گرہن 3 بج کر 49 منٹ پر شروع ہوگا اور 4 بج کر 54 منٹ پر گرہن اپنے جوبن پر ہوگا جب کہ 5 بج کر 20 منٹ پر سورج گرہن ختم ہوجائے گا۔ ماہرین کے مطابق لاہور شہر میں 61 فیصد سورج گرہن دیکھا جائے گا۔
پشاور میں سورج گرہن 3 بج کر 41 منٹ پرشروع ہوکر 5 بج کر 28 منٹ پر ختم ہوگا جب کہ کوئٹہ میں 3 بج کر 44 منٹ پر شروع ہوکر 5 بج کر 11 منٹ پر ختم ہوگا۔
قبل ازیں محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ رواں سال کا دوسرا جزوی سورج گرہن کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں دیکھا جاسکے گا۔

and other countriesLast this YearPakistansolar eclipse