کریم آباد انڈر پاس 10 اپریل کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا

کراچی: کے ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل آصف جان صدیقی کا کہنا ہے کہ کریم آباد انڈر پاس کا ترقیاتی کام 15 روز میں مکمل کرلیا جائے گا، اس کے بعد اسے ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔
ڈی جی کے ڈی اے نے بتایا کہ انڈر پاس پر دن رات کام چل رہا ہے، کریم آباد انڈر پاس 10 اپریل کو ٹریفک کے لیے کھل جائے گا۔
کے ڈی اے حکام کے مطابق کریم آباد انڈر پاس کی لمبائی 1.1 کلومیٹر ہے، انڈر پاس کا تعمیراتی کام دسمبر 2023 میں شروع ہوا تھا، انڈر پاس کو ایک سال کی مدت میں مکمل ہونا تھا۔
کے ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کی ابتدائی لاگت قریباً ایک ارب 35 کروڑ روپے تھی لیکن دوران تعمیر کریم آباد انڈر پاس کی لاگت قریباً 3 ارب 83 کروڑ روپے ہوگئی۔