کراچی: شہر قائد کے گرم اور مرطوب موسمی حالات میں محکمہ موسمیات کی جانب سے آج شام سے بہتری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ کراچی سے دور ہوگیا ہے اور آج شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے جب کہ شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش بھی ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 3 روز موسم گرم اور مرطوب رہے گا اور آج پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کل سے شہر میں درجہ حرارت میں کمی آجائے گی اور اتوار اور پیر کو پارہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
اس کے علاوہ جام شورو، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر اور عمرکوٹ میں بھی آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔