اولمپکس سے ڈس کوالیفائی ہونے پر بھارتی خاتون نے ریسلنگ چھوڑ دی

پیرس: وزن کے باعث پیرس اولمپکس 2024 سے ڈس کوالیفائی ہونے والی بھارتی خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام شیئر کرتے ہوئے بھارتی ریسلر نے پیرس اولمپکس کے فائنل میں پہنچ کر ڈس کوالیفائی ہونے پر اپنی قوم سے معذرت کرلی۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ماں کُشتی جیت گئی، میں ہار گئی، مجھے معاف کردیں۔
انہوں نے اپنے غم کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ بھارتی عوام کے خواب اور میری ہمت سب ٹوٹ چکے ہیں، اب مجھ میں مزید طاقت نہیں، الوداع ریسلنگ 2001 سے 2024 تک کا سفر یہاں ختم ہوا۔
ونیش پھوگاٹ نے اپنے پیغام کے آخر میں مزید لکھا کہ میں آپ سب کی مقروض ہوں، مجھے معاف کریں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ریسلر ونیش پھوگاٹ نے کھیلوں کی عالمی عدالت سے رابطہ کیا تھا۔
ونیش پھوگاٹ کو بدھ کی صبح اوور ویٹ ہونے کی وجہ سے فائنل سے قبل ڈس کوالیفائی کردیا گیا تھا، بھارت کی اسٹار ریسلر ونیش پھوگاٹ کو محض 100 گرام وزن زیادہ ہونے پر پیرس اولمپکس میں طلائی تمغے کے مقابلے کے لیے نااہل قرار دیا گیا، منگل کو ہونے والے مقابلوں سے قبل ونیش کا ویٹ حد کے اندر تھا۔
.قوانین کے مطابق ڈس کوالیفائی ہونے والے ایتھلیٹس پوزیشن میں آخری نمبر پر چلے جاتے ہیں۔

Disqualifiedindian woman wrestlerLeft WrestlingParis OlympicsretirementVinesh phogat