ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ سے بدترین شکست، بھارتی کپتان نے خراب پرفارمنس کی ذمہ داری قبول کر لی۔
بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ پریشر ہینڈل نہ کر پانے کی وجہ سے انتہائی ضروری میچ ہار گئے، ان کا کہنا تھا کہ ہم نیوزی لینڈ کیخلاف بھی کھل کر نہیں کھیل سکے، جب بھی رنز بنانے کی کوشش کی وکٹ گر گئی۔
کوہلی نے کہا کہ دونوں میچز میں ٹیم کی باڈی لینگویج خراب تھی، اگلے میچ جیتنے کیلئے کھلاڑیوں کو پرفارم کرنا ہو گا۔
یاد رہے کہ ویرات کوہلی کا بطور کپتان یہ آخری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہے، وہ پہلے ہی کپتانی سے مستعفی ہونے کا اعلان کر چکے ہیں۔
گزشتہ روز ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دی تھی، جبکہ پہلے میچ میں بھارت پاکستان سے 10 وکٹوں سے بدترین شکست کا سامنا کر چکا ہے۔