انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈکپ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کر دیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق ورلڈکپ کے تمام میچوں میں 70 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت ہوگی۔ کرکٹ کے مداح پوری دنیا سے آن لائن ٹکٹ کی بکنگ کراسکتے ہیں۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز 17 اکتوبر سے ہوگا۔ اس سلسلے کا پہلا مرحلہ 17 سے 22 اکتوبرتک کے درمیانی عرصے میں عمان میں کھیلا جائے گا۔
طے شدہ شیڈول کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کا دوسرا مرحلہ 23 سے 14 نومبر کے درمیانی عرصے میں منعقد ہوگا لیکن وہ متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 24 اکتوبر 2021 کو کھیلے گی