بیلجیئم: جسامت اور وزن کے حوالے سے فلیمش نسل کے خرگوش سب پر فوقیت رکھتے ہیں، فلیمش نسل کے دنیا کے سب سے بڑے اور وزنی خرگوش ہوتے ہیں، بسااوقات ان کی جسامت ایک کتے سے بھی بڑھ کر ہوتی ہے اور وزن دس کلوگرام تک ہوسکتا ہے۔ اس کے باوجود لوگ انہیں پیار کرتے اور وہ بہترین پالتو ثابت ہوتے ہیں۔
فلیمش خرگوشوں کی نسل بیلجیئم سے تعلق رکھتی ہے، جنہیں کھال اور گوشت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، لیکن پالتو خرگوشوں کو جانوروں کے شو میں یہ توجہ کا مرکز ہوتے ہیں۔ دلچسپ بات کہ یہ خرگوش بے ضرر اور انسان سے انسیت رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ انہیں اپنی خواب گاہ تک لے آتے ہیں۔ اب تک اس نسل کا سب سے بڑا خرگوش 22 کلوگرام وزنی دیکھا گیا ہے جس کی کل لمبائی چار فٹ تین انچ تک تھی۔
دھیان رہے کہ سولہویں صدی میں فلیمش قسم کے خرگوش موجود تھے جنہیں بطورغذا استعمال کیا جاتا تھا، ان میں سب سے مشہور بیلجیئن اسٹون خرگوش تھے جو آج بھی پائے جاتے ہیں۔ تاہم 1910 کے آس پاس پوری دنیا میں ان کی مقبولیت شروع ہوگئی اور اب بھی انہیں گوشت اور کھال وغیرہ کے لیے ہی پالا جاتا ہے۔ تاہم یورپ کے سرد علاقوں میں یہ بچوں کے بہت دوست ہیں اور بچے انہیں پالنا پسند کرتے ہیں۔