حکومت عام انتخابات کے پُرامن انعقاد کے لیے پُرعزم ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورت حال کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔
بلوچستان کے اضلاع پشین اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکوں کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا اور لواحقین سے تعزیت کی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت عام انتخابات کے پُرامن انعقاد کے لیے پر عزم ہے۔ امن اور امان کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔

Anwar ul Haq KakaRCareTaker Prime MinisterGeneral election