نوبل انعام یافتہ سابق امریکی صدر جمی کارٹر کی آخری رسوم ادا کردی گئیں

واشنگٹن: سابق امریکی صدر جمی کارٹر کی آخری رسوم سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئیں۔
امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ دنوں 100 سال کی عمر میں انتقال کرنے والے سابق امریکی صدر جمی کارٹر نے اپنے دورِ حکومت میں امریکیوں کو اہم ایشوز پر ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا تھا۔
ان کی آخری رسوم میں بھی یہی اتحاد و اتفاق کو دیکھنے کو ملا، جب موجودہ صدر جوبائیڈن، نومنتخب صدر ٹرمپ اور سابق صدور بل کلنٹن، بارک اوباما اور جارج بش ایک ساتھ نظر آئے۔
نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو 20 جنوری کو عہدہ سنبھالیں گے، اپنے مخالفین کے ساتھ کندھے سے کندھا ملائے جمی کارٹر کی میت کے سامنے کھڑے تھے۔
پانچوں صدور نے جمی کارٹر کی امریکا کے لیے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور ان کی بتائی گئی سنہری جمہوری روایات کو زندہ رکھنے کا عہد کیا۔
1977 سے 1981 تک امریکا کے صدر رہنے والے جمی کارٹر 100 سال کی عمر میں مختصر علالت کے بعد گزشتہ برس 29 دسمبر کو انتقال کرگئے تھے۔
خیال رہے کہ جمی کارٹر کو نوبل انعام سے بھی نوازا گیا تھا، انہوں نے امریکی ڈرون حملوں کو انسانی حقوق کے منافی قرار دیتے ہوئے اُس وقت کے امریکی صدور بش اور اوباما کی مذمت کی تھی۔

Former American PresidentfuneralJimmy CarterNobel Prize WinnerUSA