Voice of Sindh
Sindh ki Awaaz!
  • facebook
  • twitter
  • google_plus
  • Email
Voice of Sindh

پی آئی اے کی نجکاری کا پہلا مرحلہ مکمل، 3 بولیاں جمع

کی طرف سے ویب ڈیسک پر دسمبر 23, 2025

اسلام آباد: پی آئی اے کی نج کاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ تین بولیاں جمع کرادی گئی ہیں۔
قومی ایئر لائن کی خریداری کے لیے تین پری کوالیفائیڈ بڈرز نے بولیاں جمع کرادیں، بڈرز کی بولیاں سہ پہر ساڑھے تین بجے کھولی جائیں گی، پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ کے اجلاس میں ریفرنس قیمت طے کی جائے گی۔
ریفرنس قیمت طے ہونے کے بعد کابینہ کمیٹی برائے نج کاری کے اجلاس میں ریفرنس پرائس کی مظوری دی جائے گی۔
مشیر نج کاری محمد علی نے بڈنگ کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ایئرلائن کی فروخت کے لیے بڈنگ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا، اب ہم پی سی بورڈ کے پاس جائیں گے، پی سی بورڈ قومی ایئرلائن ریزرو پرائس کو دیکھے گا، ریزرو پرائس کا کسی کو بھی نہیں پتا، ریزرو پرائس بورڈ سے منظوری کے بعد کابینہ کمیٹی کے پاس جائے گی۔
مشیر نج کاری کا کہنا تھا کابینہ کمیٹی ریزرو پرائس کے حوالے سے حتمی منظوری دے گی، بہت بڑا مرحلہ ہے، 20 سال سے کوئی بڑی نج کاری نہیں ہوئی۔

1st Phase CompletedPIAPrivatizationThree Bids Submitted
  • خاص خبریں
  • کاروبار
شئیر کریں
متعلقہ اشاعت

کراچی میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، مختلف حادثات میں 19 افراد جاں بحق

کراچی میں صبح سے دوپہر تک بارش کا سلسلہ، آج تیز بارش متوقع

بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی

عاقب جاوید مشکل میں پھنس گئے

مشرقِ وسطیٰ جنگ خطرناک دوراہے پر

تہجد کے بعد رحمت کی بارش، مسجد الحرام میں ایمان افروز مناظر

پوٹاشیم سے بھرپور غذا امراض دل کے خدشات کم کرنے میں معاون

تبصرے (0)
کمینٹ شامل کریں
  • وائس آف سندھ
  • کیریئر
  • رابطہ کریں
ڈیسک ٹاپ ورژن دیکھیں