غارِ حرا جانے کے لیے پہلی کیبل کار جلد شروع ہونے کا امکان

ریاض: سعودی عرب میں غار حرا تک کیبل کار پہنچانے کے پروجیکٹ پر کام کرنے والی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ کیبل کار کو آئندہ برس تک کھول دیا جائے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ میں غار حرا تک جانے کے لیے کیبل کار کا اسٹیشن مقدس پہاڑ پر 634 میٹر کی بلندی پر ہوگا۔ سمایا انویسٹمنٹ کمپنی کے سی ای او فواز المحریج نے اعلان کیا کہ غار حرا تک کیبل کار پروجیکٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔
پروجیکٹ کے سی ای او نے بتایا کہ پروجیکٹ کو زائرین کے لیے آئندہ برس کھول دیا جائے گا۔ کیبل کار منصوبہ “حارا کلچرل ڈسٹرکٹ” کا حصہ ہے، جسے گزشتہ برس سعودی عرب میں کھولا گیا تھا اور یہ 67 ہزار مربع میٹر سے زیادہ کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔
غار حرا کی زیارت کے لیے پہاڑ کی بلندی اور اس تک جانے والی پتھریلی سڑک معمر زائرین کے لیے مشکل مرحلہ رہی ہیں، لیکن اس برس ایک پکی سڑک کا افتتاح کیا گیا ہے، جس سے کچھ سہولت ہوئی ہے۔
تاہم کار کیبل پروجیکٹ کھول دیے جانے کے بعد زائرین کے لیے مقدس پہاڑ کی بلندی تک جانے کے لیے سفر مزید آسان ہوجائے گا۔

First Cable CarGhaar e HiraSaudi arabiaStart Soon