اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں 37 ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلے کا امکان ہے۔
وفاقی کابینہ اوگرا کے ممبر فنانس اور چیف ماہر شماریات کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔ اجلاس میں گیارہ نکاتی ایجنڈے پر بھی غور کیا جائے گا۔
برآمدی شعبے اور کراچی کے صنعتی صارفین کیلئے اڑسٹھ ارب روپے کے پیکیج کی تجویز وفاقی کابینہ میں منظوری کیلئے پیش کی جائیگی۔