بزرگ عورت اپنی آخری رسوم کے دوران زندہ ہوگئی

کیوٹو: ڈاکٹرز کی جانب سے مُردہ قرار دی گئی خاتون اپنی آخری رسوم کے دوران زندہ ہوگئی۔
جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور میں عجیب واقعہ پیش آیا، جسے دیکھ کر موقع پر موجود لوگ ششدر رہ گئے۔
بیرون ملک کے میڈیا کے مطابق ایکواڈور کے شہر باباہویو میں بیلا مونٹویا نامی خاتون کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ خاتون کے اسپتال میں داخل ہونے کے بعد ڈاکٹرز نے اہل خانہ کو بتایا کہ وہ دوران علاج دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسی ہیں۔ خاتون بلڈپریشر اور شوگر کی بیماریوں میں مبتلا تھیں۔
خاتون کے بیٹے کے مطابق انتقال کی خبر سن کر 76سالہ والدہ کی آخری رسوم کی تیاری کرلی تھی۔ آخری رسوم کی ادائیگی کے لیے جیسے ہی خاتون کو تابوت سے نکالا گیا تو وہ سانس لے رہی تھیں۔
خاتون کو فوری اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کے زندہ ہونے کی تصدیق کی۔ خاتون کی سانس بحال ہونے پر ان کے بیٹے اور اہل خانہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے معجزہ قرار دیا۔ خاتون اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

Came Back to lifeDuring Last ritesElderly Woman