اسلام آباد:اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔
وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چینی کے اسٹریٹیجک ذخائر قائم کرنے کیلئے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کے مطابق چینی درآمد کرنے کا فیصلہ ملک میں چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اسٹریٹجک ذخائر قائم کرنے کیلئے کیا گیا جبکہ 5 سالہ اسٹریٹیجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک کی سمری اگلے ہفتے تک مؤخر کردی۔
کمیٹی نے گزشتہ مالی سال کے دوران کورونا کی مد میں خرچ ہونے والے غیر استعمال شدہ فنڈز استعمال کرنے کی بھی منظوری دی جبکہ یہ فنڈز رواں مالی سال میں بطور سپلیمنٹری گرانٹ استعمال کیے جائیں گے۔
کمیٹی نے کپاس کی امدادی قیمت کا تعین کرنے کیلئے وزیر خزانہ، وزیر غذائی تحفظ اور مشیر تجارت پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی