کراچی: سینئر ٹی وی اداکارہ صبا فیصل نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ڈرامے مقبولیت کی منزل کو چھوتے ہیں۔
صبا فیصل کا شمار پاکستان کی مشہور اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں گھر کیا ہے۔
سینئر اداکارہ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے ڈراموں اور مقبولیت کے حوالے سے گفتگو کی۔
صبا فیصل نے ڈراموں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس ڈرامے میں، میں ہوتی ہوں وہ اچھا ڈرامہ ہوتا ہے اور میں یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہہ سکتی ہوں کہ نیا بننے والا ڈرامہ ہٹ ہوگا۔
صبا فیصل نے کہا کہ رمضان میں 2 ڈرامے کیے، دونوں ڈراموں کو عوام کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔
صبا فیصل نے اپنے ڈرامے آس پاس کی اسٹوری سناتے ہوئے کہا کہ جب مجھے یہ ڈرامہ پیش کیا گیا تو میں نے کہا اس ڈرامے میں میرے لیے کچھ نہیں ہے، لیکن میں کہتی تھی کہ یہ ڈرامہ ہٹ ہوگا اور اس ڈرامے نے لاکھوں ویوز حاصل کیے تھے۔