کراچی: کافی دنوں تک پسپائی اختیار کرنے کے بعد ڈالر نے پھر پر نکالنے شروع کردیے ہیں، یہ دوبارہ تگڑا ہونے لگا ہے، امریکی کرنسی کی قدرمیں مزید اضافہ ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی کرنسی کی قدر میں 45 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 218 روپے 89 پیسے پر بند ہوا۔
گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا اور ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوکر 218 روپے 43 پیسے پر بند ہوا جب کہ اوپن مارکیٹ میں 4 روپے مہنگا ہو کر 226 روپے پر بند ہوا تھا۔
واضح رہے کہ پچھلے دنوں لگاتار دو ہفتے کے دوران ڈالر کے نرخ گرتے رہے اور اس کی قدر میں 22 روپے سے زائد کی کمی واقع ہوئی تھی۔