کراچی: پھر سے ڈالر نے اُڑان بھرنا شروع کردی، مہنگا ہونے لگا۔ انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں آج معمولی اضافہ ہوا ہے۔
انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 31 پیسے مہنگا ہوکر 284 روپے 71 پیسے پر بند ہوا ہے۔
انٹربینک میں گزشتہ سیشن میں ڈالر 284 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے کم ہوکر 289 روپے کا ہے۔
واضح رہے کہ پچھلے 9 ماہ کے دوران ڈالر کی قدر میں ہوش رُبا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور پاکستانی روپیہ تاریخ کی بدترین بے وقعتی کے دور سے گزر رہا ہے۔