کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز میں تیزی دیکھنے میں آئی، اور 100 انڈیکس میں 270 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 44 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور کرگیا۔
تاہم دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کا13 پیسے کے اضافے سے 176.89روپے سے آغاز ہوا، جس کے بعد ڈالر 23 پیسے اضافے سے 177.01 روپے تک پہنچا، اور دیکھتے ہی دیکھتے ڈالر 79 پیسے اضافے سے177.57 روپے کی بلند ترین سطح پر آگیا۔