کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہےاور امریکی ڈالر مزید 36 پیسے سستا ہو گیا ہے۔
انٹر بینک مارکیٹ کا آغاز ہوا تو ڈالر 172 روپے 26 پیسے پر تھا لیکن مارکیٹ کے آغاز سے ہی ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا اور ایک امریکی ڈالر 36 پیسے سستا ہو کر 171 روپے 90 پیسے کا ہو گیا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 4.2 ارب ڈالر کا سپورٹ پیکج ملنے کے بعد پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے جبکہ گزشتہ تین روز کے دوران امریکی ڈالر کی قیمت میں اب تک 3 روپے سے زائد کی کمی ہو چکی ہے۔