کراچی: اونچی اور لمبی پروازیں بھرنے کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی کی نظیر سامنے آئی ہے۔ بالآخر ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی۔ انٹربینک میں ڈالر کی قدر کم ہوئی ہے۔
گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 98 پیسے بڑھ کر 276.28 روپے رہی۔
آج بدھ کو کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 28 پیسے سستا ہوکر 275 روپے کا ہوگیا۔
خیال رہے کہ ڈالر کے نرخ میں پچھلے کچھ ایام سے ہوش رُبا اضافہ جاری ہے، جس کے باعث ملک میں بدترین مہنگائی دیکھنے میں آرہی ہے۔