مکۃ المکرمۃ: خانہ کعبہ کے کلید بردار (چابی کے محافظ) شیخ صالح الشائبہ کا سانحہ ارتحال۔
شیخ صالح الشائبہ کے انتقال کی تصدیق سعودی میڈیا کی جانب سے کی گئی ہے۔
حرمین کے ایکس اکاؤنٹ کے مطابق شیخ صالح الشائبہ کی نماز جنازہ کل فجر کے بعد مسجد الحرام میں ادا کی جائے گی اور تدفین مکہ مکرمہ کے المعلیٰ قبرستان میں ہوگی۔
خیال رہے کہ کعبہ کی چابی اس کا دروازہ بدلنے کے باوجود تبدیل نہیں ہوتی اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی وصیت کے مطابق خانہ کعبہ کا اگلا کلید بردار بھی الشیبی خاندان سے ہوگا اور رہے گا۔
فتح مکہ کے وقت نبی کریم ﷺ کو خانہ کعبہ کی چابیاں دی گئی تھیں، لیکن آپ ﷺ نے یہ چابیاں خود رکھنے کے بجائے بنی شائبہ خاندان کے عثمان بن طلحہ رضی اللہ عنہ کو واپس کردیں، اس وقت سے آج تک ان چابیوں کے رکھوالے اسی خاندان کی شخصیات ہیں۔
اب تک یہ چابیاں اس خاندان کے سب سے بزرگ شخص شیخ صالح الشائبہ کے پاس تھیں۔