نابینا قاری کی نماز کی امامت کے دوران رحلت

واشنگٹن: امریکی ریاست میں نابینا قاری صاحب نماز کی امامت کے دوران انتقال کرگئے۔
بیرون ملک کے میڈیا کے مطابق مصر سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ نابینا قاری شیخ عبداللہ کامل امریکی ریاست نیو جرسی کی ایک مسجد میں نمازیوں کی امامت کرتے ہوئے اچانک انتقال کرگئے۔
اسلامی مبلغ شیخ عبداللہ کامل نے کم عمری میں ہی بریل کے ذریعے قرآن پاک حفظ کرلیا تھا۔ قاری عبداللہ کامل قرآن مجید کی دل کو چھو لینے والی تلاوت نماز میں اپنی سریلی آواز کے حوالے سے مشہور تھے۔
امریکا روانگی سے کچھ دن قبل قاری عبداللہ کامل کے ہاں 10 اپریل کو بیٹے کی ولادت ہوئی تھی جس کی اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا پر دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام سفیان رکھا ہے۔ قاری عبداللہ نے 2015 میں ایک چینل پر تلاوت قرآن کے ایک مقابلے میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کی تھی۔

Blind QariDeath During Leading the PrayerNamazQari AbdullahUnited states