سفاک زمیندار نے فصلوں میں گھسنے پر گدھی کی ٹانگیں توڑ ڈالیں

جھنگ: سفاک زمیندار نے فصلوں میں گھسنے پر گدھی پر بدترین تشدد کرتے ہوئے اس کی ٹانگیں توڑ ڈالیں۔
پولیس کے مطابق زمیندار نے گدھی کو بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنایا، تشدد سے بچنے کے لیے گدھی بھاگتے ہوئے خاردار تاروں میں پھنس گئی تھی جب کہ گدھی کی دو ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی گدھوں پر تشدد کے واقعات رونما ہوئے ہیں اور حال ہی میں حیدرآباد میں مالک کے تشدد سے ایک گدھے کی دو ٹانگیں ٹوٹ گئی تھیں جسے علاج کے لیے کراچی لایا گیا، جہاں وہ جان کی بازی ہار گیا تھا۔

Cruel LandownerDonkey Legs BrokeJHang