ملتان: ملک کی سب سے بڑی آئل ریفائنری پارکو کو 38 روز کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئل ریفائنری پارکو کو مین ٹیننس کے حوالے سے 38 روز کے لیے آج سے شٹ ڈاؤن کردیا گیا ہے، پارکو ریفائنری 10 اکتوبر سے 18 نومبر تک بند رہے گی۔
ذرائع کے مطابق پارکو آئل ریفائنری کی یومیہ ریفائننگ کیپسٹی قریباً 120,000 بیرل ہے، پارکو بند ہونے کے باعث دیگر ریفائنریز کو اپنی کپیسٹی بڑھانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے، ریفائنری ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 26 روزہ اسٹوریج کیپسٹی کو استعمال کیا جائے گا، نجی کمپنی ڈیسکان کو مینٹیننس کا کنٹریکٹ ایوارڈ کیا گیا جب کہ پارکو آئل ریفائنری ملکی ضروریات کا 35-40 فیصد پورا کرتی ہے، پارکو ریفائنری کی مینٹیننس کے دوران مکمل جانچ، مرمت اور اپ گریڈیشن کی جائے گی۔