دنیا بھر میں استعمال کیے جانے والے جی میل کو بہتر بنانے کے لیے اب نئے فیچر متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ اسی وجہ سے گوگل نے جی میل یا ورک اسپیس کے لیے اب تک کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دنیا کی مقبول ترین ای میل سروس جی میل کو اب ای میل میسجز تک محدود رکھنے کی بجائے ہر طرح کے فیچرز سے لیس ہب میں تبدیل کیا جارہا ہے۔
اپ ڈیٹ کے بعد جی میل موبائل ایپ میں ڈائریکٹ کالنگ کی سہولت کا اضافہ کر دیا جائے گا۔
جی میل میں ڈائریکٹ کالنگ کے اس فیچر کے لیے گوگل میٹ کا سہارا لیا جائے گا اور صارفین اپنے کانٹیکٹس سے ون آن ون رابطہ کرسکیں گے۔
گوگل کی طرف سے اسپیسز کے نام سے رومز چیٹ چینلز کا وعدہ بھی کیا گیا ہے جو ٹیکسٹ میسجز اور دیگر فیچرز سے لیس ہوں گے۔
صارفین آسانی سے ای میل، چیٹس، اسپیسز اور میٹ کے درمیان نیوی گیشن کرسکیں گے جبکہ ایڈمن اور سیکیورٹی ٹولز کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔
کارباری اداروں کے لیے یہ نئی تبدیلیاں تو 8 ستمبر سے دستیاب ہوں گی مگر تمام صارفین کے لیے یہ اپ ڈیٹس آنے والے ہفتوں یا مہینوں میں دستیاب ہوں گی