سندھ کا بجٹ 15 جون کو پیش ہوگا، وزیراعلیٰ اتوار کو وطن پہنچیں گے

کراچی: سندھ کا بجٹ جون کے وسط میں پیش کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ مُراد علی شاہ، جن کے پاس صوبائی وزیر خزانہ کا قلم دان بھی ہے، پیش کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے نئے مالی سال کا بجٹ 15 جون کو سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔
بجٹ کی سندھ کابینہ سے منظوری کے لیے اجلاس 15 جون کو صبح دس بجے وزیر اعلیٰ ہائوس میں طلب کیا گیا ہے۔
خیال رہے ان دنوں وزیراعلیٰ سندھ مُراد علی شاہ نجی دورے پر امریکا گئے ہوئے ہیں، اتوار 13 جون کو اُن کی وطن واپسی ہوگی۔

budgetCM Sindh Murad Ali ShahSindh