برطانوی وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو عہدے سے ہٹادیا

لندن: برطانیہ کے وزیراعظم رشی سونک نے وزیر داخلہ سویلا بریورمین کو برطرف کردیا۔
بیرون ملک کے میڈیا کی رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے اپنی کابینہ میں بطور وزیر داخلہ ذمے داریاں انجام دینے والی سویلا بریورمین کو وزارت سے برطرف کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ برطانوی وزیر داخلہ کی برطرفی کابینہ میں بڑے ردو بدل کا آغاز ہے جب کہ سویلا کو ملک میں فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے مارچ سے نمٹنے کی حکمت عملی پر تنقید کا سامنا تھا۔
رپورٹس کے مطابق وزیراعظم رشی سونک نے سویلا کو فوری طور پر عہدہ چھوڑنے کا کہا، جسے انہوں نے قبول کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ جیمز کلیوری کو نیا وزیر داخلہ بنائے جانے کا امکان ہے۔
رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم کی جانب سے کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کے آغاز کے ساتھ ہی سابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو بھی ڈاؤننگ اسٹریٹ میں داخل ہوتے دیکھا گیا ہے، جس کے بعد ان کی حکومت میں واپسی کی خبریں زیر گردش ہیں۔
رپورٹس کے مطابق رشی سونک کی جانب سے کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کیے جانے کا امکان ہے، جس میں چند وزرا کو ہٹاکر اتحادیوں کو کابینہ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

 

british Prime MinisterRemoved Interior MinisterRishi SonakSuella Braverman