لاہور: سری لنکاکے مقتول شہری پریانتھا کمارا کی میت سری لنکا روانگی کے لیے ائیرپورٹ پہنچادی گئی۔
سیالکوٹ میں ہجوم کے ہاتھوں بے دردی سے قتل کیے جانے والے نجی فیکٹری کے منیجر اور سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی میت لے جانے کے لیے سری لنکن سفارتخانے کے اہلکار علی الصبح اسپتال پہنچے جہاں اہلکاروں نے پریانتھاکی میت پر پھول رکھے۔
سیالکوٹ فیکٹری کے غیر ملکی منیجر کو مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر قتل کردیا گیا
پریانتھا کمارا کی میت کو سیالکوٹ سے لاہور لایا گیا اور اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کی نمائندگی صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم نے کی، عثمان بزدار کو اہم میٹنگ کے باعث اسلام آباد جانا پڑا۔
پریانتھا کماراکی میت کو آج کولمبو روانہ کیا جائے گا جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔