50 فٹ لمبی گردن کے حامل ڈائنوسار سے متعلق بڑا انکشاف

بیجنگ: کہا جاتا ہے کہ سبزی خور سوروپوڈس ڈائنوسار سب سے لمبی گردن والی مخلوق تھے، تاہم چین میں اس کی ایک نوع دریافت ہوئی ہے، جس کی گردن 15 میٹر لمبی تھی، یعنی اسکول بس سے بھی 10 فٹ لمبی۔
اس کا نام مامین چی سارس سائنوسینیڈورم رکھا گیا تھا۔ اگرچہ اس کے رکازار 1987 میں چین سے دریافت ہوئے تھے، لیکن پہلی تحقیقی رپورٹ 1993 میں منظرِ عام پر آئی تھی۔ تاہم مزید تجزیے کے بعد اس کی گردن اور طویل نکلی ہے جو 49 فٹ سے زائد طویل تھی۔

اب نیا مطالعہ نیویارک کی اسٹونی بروک یونیورسٹی سے وابستہ ماہرِ رکازات ڈاکٹر اینڈریو مور نے کیا ہے۔ انہوں نے کمپیوٹرائزڈ ٹوموگرافی سے مامین چی سارس کا جائزہ لیا ہے اور یہ ٹیکنالوجی پہلے موجود نہ تھی۔ انہوں نے حال ہی میں مامین چی سارس کے مزید رکازات اور بالخصوص گردن کی ہڈیوں کو دیکھا ہے۔
ان میں سے تین نمونوں کی گردن کے مہرے ناپ کر ان کا موازنہ ایسے ہی دیگر ڈائنوسار سے کیا گیا ہے۔ اندازہ ہے کہ مامین چی سارس کی گردن میں ایک نہیں، دو نہیں بلکہ 18 مہرے تھے اور ان کی مجموعی لمبائی 49 فٹ بنتی ہے جو 15 میٹر کے لگ بھگ ہے۔
سوروپوڈ نسل کے بعض ڈائنوسار کی لمبی گردن سارس کی گردن جیسی تھی اور وہ افق پر 20 سے 30 درجے پراٹھی رہتی تھی۔ سوروپوڈس 16 کروڑ سال قبل منظرِ عام پر آئے اور کوئی ساڑھے 6 کروڑ برس پہلے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ صفحہ ہستی سے مٹ گئے تھے۔

50 foot Neck dinosaurNew Research