پاکستانی سُپر ماڈل مُشک کلیم کے ہاں ننھی پری کی آمد

کراچی: پاکستان کی سُپر ماڈل مُشک کلیم کے ہاں ننھی پری کی آمد (بیٹی کی پیدائش) ہوئی ہے۔
ماڈل مُشک کلیم نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کی گئی پوسٹ میں اپنی بیٹی کی پیدائش سے متعلق آگاہ کیا۔
مشک کلیم نے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ، اُن کے شوہر اور نومولود بیٹی کا ہاتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اُن کے ہاں رواں ماہ 13 ستمبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
ماڈل نے بیٹی کے نام سے متعلق بتایا کہ اُنہوں نے اپنی بیٹی کا نام عاریہ ضیاء رکھا ہے۔
شوبز شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مشک کلیم کو بیٹی کی پیدائش پر مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
خیال رہے کہ مشک کلیم نے سال 2021 میں اپنے دیرینہ دوست اور فیشن انڈسٹری سے وابستہ نادر ضیاء کے ساتھ شادی کی تھی۔

Mushk KaleemNew Baby Girl BornPakistani Super Model