امریکی لائبریری کو 90 سال بعد کتاب واپس مل گئی

نیویارک: 1933 میں نیویارک سٹی میں ایک لائبریری سے پڑھنے کے لیے لی گئی کتاب 90 سال بعد لوٹادی گئی۔
نیویارک پوسٹ کے مطابق جوزف کونراڈ کی 1925 کی کتاب یوتھ اینڈ ٹو دیگر اسٹوریز کی کاپی لارچمونٹ پبلک لائبریری نے 1933 میں جاری کی تھی۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ورجینیا کی رہائشی مورگن نے جولائی میں اس کتاب کے ملنے کے بعد لائبریری سے رابطہ کیا۔ ان کے سوتیلے باپ کے سامان میں یہ کتاب ملی تھی۔
حیرت کہ کتاب کو واپس کرنے کی مدت 90 سال گزرنے کے باوجود لائبریری نے لیٹ فیس کے طور پر صرف 5 ڈالرز جرمانہ عائد کیا ہے۔
1926 میں لارچمونٹ لائبریری کے افتتاح کے بعد سے کسی بھی کتاب کو واپس کرنے کی یہ سب سے طویل مدت تھی۔ لائبریرین کننگھم نے کہا کہ کتاب ادھار لینے والا شخص اُس وقت گاؤں میں رہتا تھا۔ یہ ہمارے لیے یقیناً حیران کن ہے۔
محترمہ مورگن کے ساتھ کال کی وضاحت کرتے ہوئے لائبریرین نے کہا کہ پہلے میں نے سوچا کیا شاید کال غلط جگہ مل گئی ہے کیونکہ ہمیں ورجینیا سے بہت زیادہ فون کالز موصول ہوتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جمی ایلس جنہوں نے کتاب جاری کی تھی، وہ اپنی پہلی بیوی اور دو بچوں کے ساتھ گاؤں میں رہتے تھے۔ ان کا انتقال 1978 میں ہوا۔

90 Years afterBookLibraryreturnUnited states