تھائی لینڈ شوٹنگ چیمپیئن شپ: کشمالہ طلعت نے سونے کا تمغہ جیت لیا

اسلام آباد: قابل فخر بیٹی کشمالہ طلعت نے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرڈالا، انہوں نے تھائی لینڈ شوٹنگ چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیت لیا جب کہ پاکستان سے ہی تعلق رکھنے والے گلفام جوزف کے حصے میں سلور میڈل آیا۔
بنکاک میں جاری ایونٹ میں کشمالہ طلعت نے 25 میٹر پسٹل میں اپنی برتری ثابت کرکے ملک کا نام روشن کیا، ان کا مجموعی اسکور 575 رہا۔


ایشین گیمز کی برانز میڈلسٹ کشمالہ طلعت جکارتہ ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیت کر پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔ تھائی لینڈ شوٹنگ چیمپئن شپ میں شریک دوسرے پاکستانی شوٹر گلفام جوزف نے 10 میٹر ایئرپسٹل میں سلور میڈل اپنے نام کیا ہے۔
کشمالہ کے ساتھ گلفام جوزف بھی پیرس اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، ان کے ساتھ غلام مصطفیٰ بشیر بھی پیرس اولمپکس میں جگہ بنا چکے ہیں۔

Kishmala TalatPakistani shooterThailand Shooting ChampionshipWins gold Medal