پنجگور میں فورسز پر دہشت گرد حملہ، 3 جوان شہید 8 زخمی!

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے علاقے پنجگورمیں فورسز پر دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے تین جوان شہید اور 8زخمی ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے کاہان کی گچک وادی میں گشت کرنے والی فورسز کی پارٹی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 جوان شہید اور 8شدید زخمی ہوگئے ۔ دستہ علاقے میں معمول کے گشت پر تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں میں ایک افسر بھی شامل ہے اور 5زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ زخمی جوانو ں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کر دیاگیا ہے۔

ForcesTerrorist attack