بلوچستان: چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملہ، سپاہی شہید!

کوئٹہ: ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب کے قریب قومی شاہراہ پر ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق صوبہ بلوچستان، ہوشاب میں قومی شاہراہ کی حفاظت کے لیے قائم فرنٹیئر کور بلوچستان کی چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ فائرنگ سے سپاہی اسد مہدی شہید ہوگیا، جس کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ ملک دشمن عناصر کا بزدلانہ عمل ہے اور ملوث افراد کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے شہید سپاہی کے لیے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کی سلامتی و بقا کو نقصان پہنچانے والے اپنے ناپاک عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے۔

balochistansepoy martyrTerrorist attack