راول پنڈی: چین کے فوجی وفد نے آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کورونا وائرس کے تناظر میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی( پی ایل اے) کی میڈیکل ٹیم نے آرمی چیف سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر چینی وفد کی قیادت میجر جنرل ڈاکٹر زاؤ فیو کررہے تھے، ملاقات میں کورونا وائرس کے خلاف پاکستان کے موثر اقدامات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے کورونا سے لڑنے کے لیے چین کے بروقت طبی تعاون اور پاکستان کی مدد کے لیے اپنی میڈیکل ٹیم بھیجنے کا خیر مقدم کیا۔