وفاقی تعلیمی ادارے میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے کیخلاف احتجاج

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں اساتذہ اور ملازمین وفاقی تعلیمی ادارے میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے کے اقدام کے خلاف ڈی چوک سے خاردار تاریں ہٹاکر پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پہنچ گئے۔ پولیس کی بھاری نفری الرٹ ہے۔
اسلام آباد کے اساتذہ اور ملازمین نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ اساتذہ کی ریلی ڈی چوک پہنچ گئی۔ ملازمین نے خاردار تاریں ہٹانے کی کوشش کی۔ پولیس نے بھاری نفری تعینات کردی اور وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ تاریں ہٹانے کی کوشش کی تو مجبوری میں ایکشن کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ اساتذہ کے احتجاج کے باعث گزشتہ روز بھی شہر اقتدار کے سرکاری اسکولوں میں تعلیم کا سلسلہ منقطع رہا تھا، آج بھی صورت حال اس سے مختلف نہ تھی۔

اساتذہ سراپا احتجاجاسلام آبادمیونسپل کارپوریشن کے ماتحتوفاقی تعلیمی ادارے