اسلام آباد: معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں اور طبیعت کی خرابی پر انہیں سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل کی صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مولانا طارق جمیل کی کووڈ 19 سے جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی مولانا طارق جمیل کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مولانا طارق جمیل کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔
طارق جمیل نے ٹویٹ کے ذریعے چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست کی اور تصدیق کی کہ وہ کورونا وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔ ان کی گزشتہ کچھ روز سے طبیعت ناساز تھی اور انہوں نے تمام احباب سے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی ہے۔