Voice of Sindh
Sindh ki Awaaz!
  • facebook
  • twitter
  • google_plus
  • Email
Voice of Sindh

جہانگیر ترین اور اہل خانہ کے 36 اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے

کی طرف سے ویب ڈیسک پر اپریل 9, 2021

لاہور: جہانگیر ترین کے 14، ان کے بیٹے علی ترین کے 21 اور ان کی اہلیہ کا ایک اکاؤنٹ منجمد کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق چینی سٹہ مافیا اور جے ڈبلیو کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے رہنما اور چینی اسکینڈل میں نامزد ملزم جہانگیر ترین اور ان کے خاندان کے 36 اکاؤنٹس منجمد کردیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اکاؤنٹس ایف آئی اے لاہور کی درخواست پر منجمد کیے گئے اور منجمد کیے گئے اکاؤنٹس میں جہانگیر ترین کے 14، ان کی اہلیہ کا ایک اور ان کے بیٹے علی ترین کے 21 اکاؤنٹس شامل ہیں، جن میں کروڑوں روپے موجود ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ 9 سرکاری اور نجی بینکوں نے جہانگیر ترین اور ان کے خاندان کے 36 اکاؤنٹس منجمد کیے ہیں، جن میں 4 امریکی ڈالرز، 2 برطانوی پاؤنڈز اور 30 پاکستانی کرنسی کے اکاؤنٹس ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین چینی اسکینڈل میں ایف آئی اے لاہور میں آج صبح ساڑھے 10 بجے پیش ہوئے، انہوں نے ڈیڑھ گھنٹے تک ایف آئی اے تحقیقاتی ٹیم کے سوالوں کے جواب دیے۔ ذرائع نے بتایا کہ علی خان ترین سے 4 ارب کے مالیاتی فراڈ سے متعلق پانچ سوالات کے جوابات مانگے گئے تھے۔
دوسری طرف چینی بحران اسکینڈل میں جہانگیر ترین کو بھی ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے 2 کیسوں میں طلب کررکھا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کو طلبی کے نوٹس میں بھجوائے گئے، سوالات کے جواب اور چینی کی خریدوفروخت کے حوالے سے ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی اور نوٹس میں ہے کہ اس ٹرانزیکشن سے جہانگیر ترین کو شیئر ہولڈ کی قیمت پر فائدہ ہوا، جہانگیر ترین کو بھجوائے گئے نوٹس میں پوچھا گیا کہ گنے کے کاروبار کو خود سے طے کردہ قیمت 4.85 ارب روپے میں بیچا، ایسا کیوں کیا؟

Account freezedFIASugar scandletareen family
  • پاکستان
شئیر کریں
متعلقہ اشاعت

سام سنگ کی جانب سے دنیا کا سب سے بڑا 130 انچ کا ٹی وی پیش

پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایل وائی 80 میزائل کا تجربہ

خیبر پختونخوا: آپریشنز میں 11 بھارتی حمایت یافتہ خوارج جہنم واصل

خیبر پختون خوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کراچی پہنچ گئے

پاک امریکا تعلقات کا اہم موڑ، جلد اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا امکان

ssfdhsdfhs

ssfdhsdfhs

تبصرے (0)
کمینٹ شامل کریں
  • وائس آف سندھ
  • کیریئر
  • رابطہ کریں
ڈیسک ٹاپ ورژن دیکھیں