کراچی: اداکارہ و گلوکارہ تارا محمود گزشتہ کئی برسوں سے پاکستان کی شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔
تارا محمود نے سرکاری ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے ‘انسپکٹر کھوجی’ سے ڈرامہ انڈسٹری میں ڈیبیو کیا اور اس وقت سے اب تک وہ ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور شخصیت کے طور پر جانی جاتی ہیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ تارا محمود کا اداکاری کے علاوہ ایک اور ایسا منفرد حوالہ ہے جو مداحوں کے لیے حیرانی کا باعث ہے۔
اداکارہ تارا محمود وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی صاحبزادی ہیں۔
کچھ روز قبل تارا محمود کی جانب سے اپنے والد اور وزیر تعلیم شفقت محمود کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سالگرہ کی مبارک باد پیش کی گئی جس کے بعد مداح یہ جان کر حیران رہ گئے کہ اداکارہ پاکستان کے مقبول سیاست دان کی بیٹی بھی ہیں۔
اداکارہ کی ایک جڑواں بہن بھی ہیں اور وہ مجموعی طور پر تین بہنیں ہیں۔