آئن اسٹائن سے باتیں کیجیے!


اس کی تفصیلی ویژول ٹیکنالوجی کے ساتھ معلومات کا ایک پورا انجن ہے جو اسے حقیقی بناتا ہے۔ پھر آپ آئن اسٹائن کی اصل آواز کے ساتھ اسے سن کر مزید حیران رہ جائیں گے۔ اس کے لیے آئن اسٹائن کی گفتگو کی تمام آڈیو فائلز کو ڈیٹا بیس میں شامل کرکے مشینی آواز کو تربیت دی گئی ہے جو ہوبہو آئن اسٹائن کی آواز نکالتی ہے۔ اس ضمن میں ایک مسئلہ یہ بھی تھا کہ آڈیو فائل کا معیار بہت خراب تھا اور اسی وجہ سے مشین سے آئن اسٹائن کی نئی آواز بنائی گئی ہے جو بہت حد تک آس کی آواز سے مشابہہ ہے۔
اس طرح آئن اسٹائن آپ سے بہت دوستانہ انداز میں گفتگو کرتے نظر آتے ہیں اور اپنے علم سے آپ کو آگاہ کرتے ہیں۔ گفتگو کرتے ہوئے آئن اسٹائن کے چہرے کے خدوخال بہت حقیقی نظر آتے ہیں۔ یہاں آپ ان سے کسی پرسنل اسسٹنٹ یا چیٹ بوٹ کی طرح گفتگو کرسکتے ہیں۔

ain steinDigitalScientisttalk