افغانستان: کیا کل نماز جمعہ کے بعد طالبان حکومت کے قیام کا اعلان ہوگا؟

کابل: افغانستان میں طالبان کی نئی حکومت کے قیام کا اعلان کل بعد نماز جمعہ متوقع ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے دو طالبان ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ طالبان نے نئی حکومت کے حوالے سے مشاورت مکمل کرلی اور ممکن ہے کہ کل بعد نماز جمعہ ایک تقریب میں حکومت کا اعلان کیا جائے۔
سوشل میڈیا پر کچھ تصویریں بھی گردش کررہی ہیں جس میں مبینہ طور پر افغان صدارتی محل میں تقریب کی تیاری کرتے کچھ لوگوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔
گذشتہ روز افغان نشریاتی ادارے طلوع نیوز نے طالبان رہنما کے حوالے سے اپنی خبر میں دعویٰ کیا تھا کہ نئی حکومت کے قیام سے متعلق طالبان کی اعلیٰ قیادت کی مشاورت مکمل ہوگئی ہے اور جلد اس کا باضابطہ اعلان کردیا جائے گا۔


طلوع کے مطابق طالبان کا کہنا ہے کہ نئے نظام میں ہیبت اللہ سربراہ ہوں گے جن کے ماتحت صدر یا وزیراعظم ہوگا جو ملک چلائے گا۔
طالبان کے ثقافتی کمیشن کے رکن انعام اللہ سمنگانی نے طلوع نیوز کو بتایا کہ ’طالبان کے رہنما ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ نئی حکومت کے بھی سربراہ ہوں گے، نئی حکومت سے متعلق مشاورت مکمل ہوگئی ہے، کابینہ کے ارکان سے متعلق بھی ضروری بات چیت کی جاچکی ہے۔

AfghanistanAnnounce friday?Taliban govt