کابل: افغانستان میں طالبان نے غیر ملکی کرنسی کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔
ترجمان طالبان حکومت کا کہنا ہے کہ ملک کی معاشی صورت حال اور قومی مفاد کے لیے افغان کرنسی کا استعمال کیا جائے۔
خیال رہے کہ افغان مارکیٹوں میں بڑے پیمانے پر امریکی ڈالر کا استعمال ہوتا ہے جب کہ سرحدی علاقوں میں تجارت کے لیے پڑوسی ممالک کی کرنسی استعمال ہوتی ہے۔
تاہم اب طالبان کی جانب سے غیر ملکی کرنسی کے استعمال پر پابندی لگادی گئی ہے۔
دھیان رہے کہ افغانستان میں ڈالر کے استعمال کے منفی اثرات پاکستان پر پچھلے کچھ عرصے کے دوران بری طرح پڑے ہیں اور یہاں امریکی ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔