دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی آئندہ ماہ شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے آئی سی سی کے سفیر مقرر ہوگئے۔
آئی سی سی نے شاہد آفریدی کو ٹورنامنٹ ایمبیسڈرز کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے، کیونکہ شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے رکن اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ تھے۔
شاہد آفریدی کے علاوہ آئی سی سی نے بھارتی کھلاڑی یوراج سنگھ، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ کو بھی سفیر مقرر کیا ہے۔
اس موقع پر شاہد آفریدی نے کہا کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میرے دل کے بہت قریب ہے، پہلے ورلڈکپ میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ رہا، 2009 میں ٹرافی جیتی اور یہ میرے کیریئر کے قابل ذکر لمحات ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں 9 جون کو پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے پُرجوش ہوں، یہ دو بڑے حریفوں کا مقابلہ ہے اور نیویارک میں اس کو کوئی مس نہیں کرے گا۔