ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے ہرادیا

کولمبو: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 27 ویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی ٹیم 176 رنز کے تعاقب میں 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے محمد عثمان 44 رنز بناکر نمایاں رہے۔ شاداب خان 14، فہیم اشرف 10، صائم ایوب 6، بابر اعظم 5، کپتان سلمان آغا 4، محمد نواز 4، عثمان طارق، ابرار احمد اور صاحبزادہ فرحان 0 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
شاہین شاہ آفریدی 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا، ورون چکرورتی، اکشر پٹیل اور جسپریت بمراہ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ کلدیپ یادو اور تلک ورما نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز اسکور کیے۔
بھارت کی جانب سے ایشان کشن 77 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کپتان سوریا کمار یادو 32، شیوم ڈوبے 27، تلک ورما 25، ہاردک پانڈیا 0، اکشر پٹیل 0 اور ابھیشیک شرما 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
رنکو سنگھ 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کپتان سلمان آغا، عثمان طارق، اور شاہین شاہ آفریدی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

61 RunsIndia Beat PakistanT20 worldcup