برج ٹاؤن: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8 مرحلے میں ویسٹ انڈیز نے امریکا کو 9 وکٹ کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔
بارباڈوس کے شہر برج ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر امریکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
امریکی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 128 رنز بناکر 20 ویں اوور میں آل آؤٹ ہوگئی اور ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف دیا۔
اینڈریز گوس نے 29 رنز، نتیش کمار 20، ملند کمار 19 اور شیڈلی وین شاک وک نے 18 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کے راسٹن چیز اور آندرے رسل نے 3،3 اور الزاری جوزف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں ویسٹ انڈیز نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 11 ویں اوور میں ہی ہدف حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی۔ ویسٹ انڈیز کے جانسن چارلس 14 گیندوں پر 15رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ شائی ہوپ 82 اور نکولس پورن 27 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔