معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کا ملزم گرفتار

اسلام آباد: پولیس نے گزشتہ روز قتل کی جانے والی ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو قتل کرنے کے بعد فیصل آباد فرار ہوگیا تھا، جہاں سے اسے گرفتار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ثناء یوسف کے قتل کے ملزم کی شناخت عمر حیات عرف کاکا کے نام سے ہوئی اور وہ خود بھی ٹک ٹاکر ہے جب کہ ملزم نے خود کو مقتولہ کا دوست بتایا ہے۔
دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ملزم کو 20 گھنٹوں کے اندر گرفتار کیا، ملزم سے پستول اور مقتولہ کا موبائل فون بھی برآمد کیا گیا ہے جب کہ ملزم نے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔
خیال رہے کہ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو گزشتہ روز اسلام آباد میں ان کے گھر پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

islamabad policeMurder caseSana YousufSuspected ArrestTiktokerUmer Hayat Urf Kaka